ڈیرہ‘ عوام میں شعور آگاہی کیلئے ہفتہ ٹریفک کا آغاز

  ڈیرہ‘ عوام میں شعور آگاہی کیلئے ہفتہ ٹریفک کا آغاز

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں ”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ مہم کے سلسلہ میں عوام میں شعور آگاہی کیلئے ہفتہ ٹریفک کا اغاز کردیا گیا، عوام میں شعور و آگاہی پمفلٹس اور بروشرز کی تقسیم و کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی ہدایات پر ضم شدہ قبائلی تحصیل دراذندہ میں ہفتہ ٹریفک کا آغاز کردیا گیا ہے۔”مہذب شہری، منظم ٹریفک“ کے نام سے شروع ہونے والے ہفتہ ٹریفک میں علاقہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں، آئس اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی پیدا کیلئے پمفلٹ اور بروشرز تقسیم کئے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔ علاقہ کے باسیوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر