گودام سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار‘ رقم برآمد

  گودام سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار‘ رقم برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گودام سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی سعید خان ولد خان محمد سکنہ شیروجنگی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گودام سے کسی نامعلوم ملزمان نے لاکھوں کی نقدی اور دیگر قیمتی دستاویزات چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی محمد شعیب نے گودام سے چوری کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، تفتیشی ٹیم نے ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران ملزم شاہ حسین ولد نور حسین سکنہ مسلم آباد کاکشال نمبر 1 کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے مسروقہ نقد ر قم، سیف وغیرہ برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...