جے یو آئی ضلع مہمند انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداروں کا حلف برداری تقریب

  جے یو آئی ضلع مہمند انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداروں کا حلف برداری تقریب

  



مہمند (بیورو رپورٹ) مہمند، جمعیت طلباء اسلام ضلع مہمند انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداروں کا حلف برداری تقریب۔ تقریب میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام فاٹا و سابق سنیٹر مولانا عبدالرشدی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں جمعیت طلباء اسلام ضلع مہمند کے نومنتخب کابینہ مدرستہ العلوم الاسلامیہ غلنئی میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری قبائلی اضلاع مولانا عبدالرشید نے چودہ رکنی کابینہ سے اُن کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفار صافی، جنرل سیکرٹری ضلع نوشہرہ مفتی حاکم علی حقانی بھی موجود تھے۔ نو منتخب کابینہ میں صدر حافظ آصف اللہ قاسمی، اعزاز علی حلیمزئی سینئر نائب صدر، ضیاء اللہ جنرل سیکرٹری، وحید گل فنانس سیکرٹری، کرامت شاہ پریس سیکرٹری اور دیگر کابینہ ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیادہ تر لیڈرز جمعیت طلباء اسلام سے وابستہ ہو کر آگے آچکے ہیں۔ اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ یہی جوان آگے جا کر جمعیت علمائے اسلام کے لیڈر بنیں گے۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو آگے لے جانے کیلئے بھر پور محنت اور باہمی تعاؤن کو جاری رکھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر