ڈیرہ‘ 2 مزدور بھائی مسافر بس کی ٹکر سے زخمی

ڈیرہ‘ 2 مزدور بھائی مسافر بس کی ٹکر سے زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)چنگ چی رکشہ پر گاؤں سنگھڑ سے مزدوری کیلئے ڈیرہ آنے والے دو مزدور بھائی مسافر بس کی ٹکر سے زخمی ہوگئے، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں گاؤں سنگھڑ شریف کے دو بھائی سونا خان اور محمد خان پسران یوسف قصائی مزدوری کیلئے ڈیرہ اپنی چنگ چی رکشہ پر ڈیرہ آرہے تھے کہ سی آر بی سی چوک کے قریب اچانک مسافر بس نے ان کے آگے بریک لگائی جس سے دونوں بھائی مسافر بس سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...