بنوں میں شدید دھند اور سردی کا راج، دھندبرقرار

  بنوں میں شدید دھند اور سردی کا راج، دھندبرقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورو رپورٹ) بنوں میں شدید دھند اور سردی کا راج، دھند اور یخ بستہ ہواوں نے سب کچھ جام کر دیا ہے، بنوں میں جاری کئی روز سے شدید دھند اور سردی نے جہاں موسم کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے وہاں پر تمام معمولات زندگی کو بھی بُری طرح متاثر کیا ہے لوگ گھروں محبوس ہوکر رہ گئے ہیں اور سڑکیں سنسان دیکھائی دے رہے ہیں اور کاروبار نہ ہونے کے مترادف ہے شدید دھند کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حادثات رونما ہورہے ہیں تاہم ان حادثات کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں یخ بستہ ہواؤں نے سب کچھ جام کردیا ہے شدید سردی کے لہر نے نہ صرف بوڑھوں بچوں کی حالت غیر کی ہے بلکہ تمام مرد وخواتین سردی سے ٹھٹہرتے دیکھائی دیتے ہیں