جنوبی پنجاب: بجلی بحران میں اضافہ، شارٹ فال 700میگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ دورانیہ ڈبل

جنوبی پنجاب: بجلی بحران میں اضافہ، شارٹ فال 700میگاواٹ سے تجاوز، لوڈشیڈنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ میپکو طلب کے مقابلے میں بجلی فراہم نہیں کرسکی ہے۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ  سے بڑھ گیاہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال 700 میگا واٹ سے بڑھ گیا ہے۔میپکو نے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)


(بقیہ نمبرصفحہ12پر)
 لوڈ منیجمنٹ کے تحت بجلی کی فراہمی شروع کررکھی ہے۔ گھریلو اور تجارتی صارفین ایک ہی سسٹم  اور ایک ہی فیڈر سے بجلی کی فراہمی کے باعث یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ شدید سرد موسم میں بجلی کی عدم فراہمی بالخصوص غیر علانیہ بندش نے بجلی صافین کو زچ کرکے رکھ دیا ہے۔ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد ہوگیا ہے
بجلی 
ملتان (نیوز رپورٹر) سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کے لئیے سوئی نادرن گیس انتظامیہ نے گیس سپلائی کو حرام قرار دے دیا ہے اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرکے رکھ دیئے ہیں اور گھریلو نظام کو درہم برہم کردیا جبکہ حکومت کی جانب (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)


سے آئے روز عوام کو سہولیات کی فراہمی کے دعووں سمیت بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ در اضافہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جو عوام کو دستیاب ہی نہیں ہے شہریوں کے مطابق گیس کے میٹر بھی لگے ہیں اور حکومت بلوں کی وصولی بھی کررہی ہے لیکن گیس فراہم کرنے سے قاصر ہے جس سے یہ تاثر تقویت پارہا ہے کہ حکومت ہر ماہ گیس کے نام پر میٹروں کا کرایہ وصول کررہی ہے شہریوں کے مطابق سوئی نادرن گیس انتظامیہ کے دعوے کہ ڈومیسٹک صارفین اولین ترجیح ہیں سراسر دھوکہ کے مترادف ہے آج بھی گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی دینے کی بجائے مک مکا پر مبنی گروپس کو گیس سپلائی کی جارہی ہے جو تجربات ماضی میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔
گیس