آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام  پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں 

آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام  پرویز مشرف کے حق میں ریلیاں 

  



ملتان (سٹی رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ ملتان سٹی، انجمن تاجران سٹیزن مارکیٹ ڈیرہ اڈا ملتان اور میڈیاورکرز آرگنائزیشن ملتان (ایم ڈبلیو او)کے زیر اہتمام سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں چوک(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

 نواں شہر سے ملتان پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت آل پاکستان مسلم لیگ ملتان سٹی کے صدر، انجمن تاجران سٹیزن مارکیٹ ڈیرہ اڈا ملتان کے صدر امتیاز حسین پرنم اورایم ڈبلیو او کے جنرل سیکرٹری عادل چودھری نے کی جبکہ ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز حسین پرنم اور عادل چودھری نے کہا کہ سابق صدر اور فوج کا سپہ سالار کبھی غدار نہیں ہوسکا۔عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور فیصلہ واپس لے۔مقررین نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے متعدد جنگیں لڑیں اور ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ریلی کے دوران مظاہرین نے پاک فوج اور جنرل پرویز مشرف کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ریلی میں سرپرست اعلیٰ ریاض حسین بیگ، ثمر خان بلوچ، ملک عرفان، شیخ یامین، چودھری زمان، رانا جمیل، عبدالرزاق، محمد رمضان الرحمن قریشی، ایم ڈبلیواو کے صدرعرفان چودھری اور اے پی ایم ایل کے کارکنان نے کثیر تعدادنے  شرکت کی۔آخر میں ریلی شرکاء نے پاک فوج اور پرویزمشرف کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ریلی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...