کلین اینڈ گرین مہم‘ پٹرول پمپوں پر موجود سہولیات کی رپورٹ طلب 

کلین اینڈ گرین مہم‘ پٹرول پمپوں پر موجود سہولیات کی رپورٹ طلب 

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ملتان شہر میں موجود پٹرول پمپوں پر موجود سہولیات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ کو فوری طور پر حتمی لسٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے میٹرو پولٹین کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ملتان شہر میں موجود پٹرول پمپس کا ریکارڈ اور ان پر موجود سہولیات کی فراہمی کا ریکارڈ مرتب کیا جائے،رپورٹ کے مطابق ملتان میں 79پٹرول پمپس موجود ہیں جن پر صفائی سمیت(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

 دیگر سہولیات کی فراہمی بھی ناقص ریکارڈ کی گئی ہے ملتان کے 4پٹرول پمپ پر مسجد بنائی گئی ہے جبکہ دیگر پٹرول پمپ پر مسجد اور واش کی سہولیات نہیں ہیں۔ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر