حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ پیپلز پارٹی ہی جنوبی  پنجاب صوبہ بنائے گی‘ راجیش کمار‘ سیٹھ تارارام 

      حکومت ہر محاذ پر فلاپ‘ پیپلز پارٹی ہی جنوبی  پنجاب صوبہ بنائے گی‘ ...

  



صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے ضلعی رہنماراجیش کمار عرشی اور سیٹھ تارا رام نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقا اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے اپنا موثر اور سنجیدہ کردار ادا کیا ہے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری (بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جارہاہے' انھوں نے کہاکہ حکومت نے ڈیڑھ سالہ کارکردگی کے دوران عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے اس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں حکومت نہ تو عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں کو پورا کر سکی ہے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ایک کروڑ نوکریاں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنا سکی۔پیپلزپارٹی ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائے گی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

سیٹھ تارا 

مزید : ملتان صفحہ آخر