ملتان ائیر پورٹ‘  فلا ئٹ آپریشن بدستور  درہم برہم‘ پروازیں 7گھنٹے تک تاخیر کا شکار 

ملتان ائیر پورٹ‘  فلا ئٹ آپریشن بدستور  درہم برہم‘ پروازیں 7گھنٹے تک تاخیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر موسم بہتر ہونے کے دو روز بعد بھی فلائیٹ آپریشن ٹھیک نا ہو سکا، پروازیں 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار  ہوئیں تفصیل کے مطابق موسم میں واضح بہتری آنے اور دو روز سے لگاتار فلائیٹ آپریشن(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)


 بلاتعطل چلنے کے باوجود ملتان ایئرپورٹ پر پروازوں کا ٹائم ٹیبل ٹھیک نیں ہو سکا ہے، ملتان ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی  ملکی اور غیر ملکی  20 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید پریشانی کا سامنا ہے،دوبئی سے ملتان آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 7 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی، مدینہ سے آنی  والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز  6 گھنٹے، شارجہ سے آنے والی چار گھنٹے اور کراچی سے آنے والی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی، اسی طرح جدہ جانے والی غیر ملکی اور نجی ایئرلائن کی دو پروازیں 6 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں، شارجہ کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، مسقط سے آنے والی پرواز سمیت دو پروازیں شیڈول سے پہلے ہی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گئیں  سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم تو بہتر ہے لیکن ایئرلائنز کے اپنے مسائل ہیں جن کی وجہ سے شیڈول ٹائم پر آتے ہوئے مزید ایک سے دو روز لگیں گے