ملتان: نشئی افراد کی فیملیز میں ایڈز پھیلنے کا انکشاف، 7سالہ بچہ چلڈرن کمپلیکس داخل، مرض کی تصدیق 

ملتان: نشئی افراد کی فیملیز میں ایڈز پھیلنے کا انکشاف، 7سالہ بچہ چلڈرن ...

  



ملتان(وقائع نگار)ملتان میں خطرناک مرض ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز میں اضافہ ہونے لگاسندھ کے بعد پنجاب میں بھی بچوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے کیسز سامنے آنے لگے۔ پنجاب ایڈز کنٹرول کے تحت ایڈز کے مرض کی روک تھام کے لیے علاج اور مہم کا سلسلہ جاری ہے۔۔اس سلسلے میں ملتان (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

میں قایم سول ہسپتال میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام سینٹر میں سات سالہ بچے کو لایا گیا جس  میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہو گئی۔سات سالہ بچے کا تعلق ملتان سے ہے۔پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام حکام کے مطابق بچے کے والدین بھی ایڈز میں مبتلا تھے اور بچے کا والد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار چکا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی والدہ بھی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہے جس کا علاج جاری ہے۔متاثرہ بچے کو علاج کے لیے چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے منشیات کے عادی افراد مین ایڈز کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے جس کے باعث انکی فیملیز میں بھی ایڈز پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے اس لیے متاثرہ افراد کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ انکے خاندان کے دیگر افراد ایڈز کے مرض سے بچ سکیں 

ایڈز 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...