ملتان:حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ چشتی کا 3روزہ عرس شروع 

ملتان:حضرت خواجہ حافظ جمال اللہ چشتی کا 3روزہ عرس شروع 

  



ملتان(سٹی رپورٹر)برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت خواجہ حافظ جما ل اللہ چشتی کے 216ویں سالانہ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات گذشتہ شب مزار شریف کو غسل اور چادر پوشی سے شروع ہو گئیں آج بروز سوموار پہلے روز صبح 10بجے پروگرام کا آغاز ہو گا معروف علماء کرام نعت خوانان اور قوال حضرات عارفانہ کلام پیش کریں گے سجادہ نشین مخدوم شہباز جمالی صدارت جبکہ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سجادہ نشین مہار شریف خواجہ محمد اسلم مہاروی پیران تونسہ شریف ودیگر علماء (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کرام مشائخ مہمانان خصوصی ہونگے درگاہ کے خطیب اور ممتاز عالم دین صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ادھر اولیا ء کرام کے آستانے رشدو ہدایت کے مراکز اور امن وآتشی کے روشن مینا ر ہیں حضرت خواجہ محمد جما ل اللہ چشتی نے ساری عمرخدمت دین اور تبلغ اسلام کرتے ہوئے گزاری آپکا شمار برصغیر پاک وہند کے جید اور اکابر اولیا ء کرام میں ہوتا ہے ملتان میں اپنے مرشد کے حکم پر سلسلہ چشتیہ کی بنیاد رکھی بے شمار لوگوں کو فیض اور ہزاروں کو مسلمان کیا بہت بڑی دینی اقامتی درس گاہ قائم کی جس سے ہزاروں علماء پیدا کیے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے آپ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار حضرت خواجہ محمد جمال اللہ ملتانی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر غسل کی تقریب سے سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی اور دربار کے خطیب معروف عالم دین علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں خواجہ غلام محی الدین فخری،مخدوم زادہ سجاد حسین جمالی،حافظ غلام محمد جمالی،مخدوم جاوید ارشد جمالی،مخدوم صادق حسین جمالی،مخدوم زادہ شعیب حسین جمالی،مخدوم زادہ شاہ زیب جمالی،محمد ارسلان جمالی،صاحبزادہ انجئینر طیب حفیظ شاہ،پیر زادہ اسد مسعود نے شرکت کی۔

عرس 

مزید : ملتان صفحہ آخر