کے پی کے،5مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیار

    کے پی کے،5مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیار

  



پشاور (آن لائن)5مرلے سے کم مکانات پر ٹیکس دوبارہ لگانے کی تجاویز تیارکر لی گئی ہیں سابق ادوار میں پانچ مرلے تک کے گھروں پر محکمہ ایکسائز کے ٹیکسوں کو ختم کیاگیاتھا تاہم(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اب پانچ مرلے سے کم کر کے اسے تین مرلے تک لایاجا رہاہے اور تین مرلے تک محکمہ ایکسائز کے ٹیکس معاف ہو نگے جبکہ تین سے زائد مرلوں پر ٹیکس لگایا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں ممکنہ طور پر اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کو دی جانے والی تجاویز کی منظوری دینے کے بعد اس پر ممکنہ طور پر عمل درآمد کیا جائے گا محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق پانچ مرلے تک ٹیکس معاف کرنے اور شراب کے پرمٹ ختم کرنے سے محکمہ ایکسائز کو لاکھوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور رواں مالی سال میں بھی محکمہ ایکسائز نے اپنا ٹارگٹ تاحال پورا نہیں کیا ہے محکمہ ایکسائز کو ٹیکسوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور خسارے کے باعث یہ تجویز دی گئی ہے۔

مکان ٹیکس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...