ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند سردی‘ معمولات زندگی مفلوج

ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند سردی‘ معمولات زندگی مفلوج

  



ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے۔ اس ضمن(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

میں گزشتہ روز بھی ملتان میں صرف تھوڑی دیر کیلئے سورج نکلا تاہم دن بھر سورج نہ نکلنے کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مفلوج

مزید : ملتان صفحہ آخر