لندن میں کئی مہینوں سے خاموش بگ بین کی گھنٹی نئے سال کی شام گونجے گی

لندن میں کئی مہینوں سے خاموش بگ بین کی گھنٹی نئے سال کی شام گونجے گی

  



لندن(این این آئی)مہینوں سے خاموش لندن کی مشہور زمانہ گھڑی بگ بین کی گھنٹی نئے سال کی شام گونجے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں نئے سال کا خیر مقدم کرنے کے لیے بگ بین کی گھنٹی کو بجایا جائے گا، جس کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی جائے گی،مرمتی کام کے دوران بگ بین کی آواز صرف اہم موقعوں پر ہی سنائی دیتی ہے۔واضح رہے کہ 96 میٹر بلند الزبتھ ٹاور پر آویزاں اس گھڑی کا 2 سال سے مرمتی کام جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر