کھمبوں کی درستگی‘ تنصیب‘ 31دسمبر کو مختلف اوقات میں بجلی بند‘ کئی علاقے متاثر

  کھمبوں کی درستگی‘ تنصیب‘ 31دسمبر کو مختلف اوقات میں بجلی بند‘ کئی علاقے ...

  



ملتان(نیوز رپورٹر) میپکو ترجمان کے مطابق ملتان شہر کے 11KVفیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی و تنصیب کے سلسلہ میں 31دسمبر کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے11KVجہانگیر آباد، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

ہاؤسنگ سوسائٹی1،2،3،4 اور شاخِ مدینہ فیڈرز صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرساڑھے باربجے تک،11KVالحلال فیڈر صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ11KVنواں شہر،اولڈ سورج میانی،نیو سورج میانی، قاسم بیلہ، گلشنِ اقبال اور کلاسک ولاز فیڈرز صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک متاثر ہوں گے۔31دسمبر کو11KVشانتی نگر،جدید اور کولڈ سٹوریج فیڈرز(خانیوال گرڈ اسٹیشن)، 11KVانڈسٹریل اور اللہ آباد فیڈرز(کبیر والا گرڈ اسٹیشن)،11KVباندے شاہ فیڈر(علی پور گرڈ اسٹیشن)،11KVبصیرہ فیڈر(گجرات گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک،11KVٹیوب ویل 1،2،3اور محمد پور فیڈرز(بستی ملوک گرڈ اسٹیشن)،11KVمبشر شہید اور فرید نگر فیڈرز(پاکپتن گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک،11KVظفر شہید فیڈر(شیخ فاضل گرڈ اسٹیشن) اور11KVطفیل شہید فیڈر(عظیم آباد گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے دس بجے سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک،11KVسٹی، باغ و بہار اور جناح فیڈرز(خان پور گرڈ اسٹیشن)،11KVسٹی فتح پور،انڈس،ہیڈ تاتر،شوکت والا اور آصف پْلی فیڈرز(فتح پور گرڈ اسٹیشن)،11KVفریدی، نواں کوٹ،ماڑی اللہ بچایا اور باغ و بہار فیڈرز(خان پور گرڈ اسٹیشن)،11KVسٹی، محمدآباد ون، امروکا،میکلوڈ گنج، محمد آباد ٹو، انور شہید، سٹی، پی پی این روڈ، ریلوے روڈ، محمود اور فدائی شاہ فیڈرز(منچن آباد گرڈ اسٹیشن)،11KVمین بازار،پارک، گلشن،مدرسہ، سٹی بخشن خان ون اینڈ ٹو اور سیداں والا فیڈرز(حاصل پور گرڈ اسٹیشن) سے صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک،11KVاحمد یار،لال شاہ،مہدی خان اور شہر جیلانی فیڈرز(قبولہ گرڈ اسٹیشن)، 11KVمیراں شاہ،الفرید،سرور شہید،چن پیر،ستلج، پاور ہاؤس اور عزیز مکی فیڈرز(پاکپتن گرڈ اسٹیشن)،11KVفردوس اور کوٹ محمد فیڈرز(چیچہ وطنی گرڈ اسٹیشن)، 11KVجعفر شاہ،بیاس اور نور پور فیڈرز(نور پور گرڈ اسٹیشن)،11KVالوردی،غازی مردان، چک بیدی، قدرت اللہ اور سکندر چوک فیڈرز(قادر آباد گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے تین بجے تک، 11KVودور فیڈر(ڈی جی خان گرڈ اسٹیشن) سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے سہہ پہرساڑھے چار بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔31دسمبر کو500KVگدو،مظفر گڑھ ٹرانسمیشن لائن کی ضروری مرمت کے سلسلہ میں 132KVانڈسٹریل سٹیٹ، میسکو،قاسم پور، وہاڑی روڈ، قاسم باغ،مظفر گڑھ،گجرات ساؤتھ، خان گڑھ، ماہڑہ خاص، ڈمر والا، جتوئی،علی پور اور خیر پور سادات گرڈ اسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے چھ بجے شام کے دوران 25سے30میگاواٹ اضافی لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔دریں اثناء کریش مینٹی نینس پروگرام کے سلسلہ میں ریجن کے زیرِ انتظام11KVفیڈرز سے بجلی کی فراہمی31 دسمبرکو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گی۔اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVاسماعیل آباد،ابدالی روڈ،نصرت روڈ،اے اینڈ بی،وہاڑی روڈ،5فیض،حسن سوالی،خیر پور بھْٹہ،کوٹلہ،الکرم، بہیلی شریف،پیر خورشید،وحدت کالونی،سانگی،نواب پور روڈ، الحلال، متی تل اولڈ اور شریف پورہ فیڈر ز، ڈی جی خان سرکل کے 11KVودور،بدر گڑھ،چٹ سرکانی روڈ،ملتان روڈ،کوٹلہ مغلاں، تال پور، بستی جام،ریلوے،سٹی کوٹ مٹھن،حاجی پور، ہرانڈ اور عمر کوٹ فیڈرز،بہاولنگر سرکل کے 11KVریلوے روڈ،ڈسٹرکٹ جیل،جنڈ والا،امروکا،مسلم سٹی،ولہار،مروٹ فرسٹ،رورل،عید گاہ روڈ،غفاری،الفتح اور سٹی چْنا والا فیڈرز اوررحیم یار خان سرکل کے 11KVملت،پیلس،رفیق آباد،ماڈل ٹاؤن،ججہ عباسیہ،میانوالی قریشیاں،کے منڈی،سٹی خان بیلہ،میتلا،ایکسپریس ون، راجن پور کلاں،موسیٰ نواب اور غازی فیڈرز متاثر ہوں گے۔

متاثر

مزید : ملتان صفحہ آخر