ضلع ملتان: جرائم میں تیزی سے اضافہ‘ پولیس کی جائزہ رپورٹ آگئی

ضلع ملتان: جرائم میں تیزی سے اضافہ‘ پولیس کی جائزہ رپورٹ آگئی

  



ملتان(وقائع نگار) ضلعی پولیس افسران نے ضلع بھر کی پولیس کی موجودہ اور گزشتہ سال کے حوالے سے تقابلی جائزہ لینے کیلئے کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔جس کے مطابق ملتان پولیس نے سال 2019 میں مجموعی طور پر پچیس ہزار چار سو پینسٹھ مختلف نوعیت کے مقدمات کو درج کیا ہے۔جوکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں چھ ہزار زیادہ ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اضافے کی اصل وجہ متفرق(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کرائم میں اضافہ ہے۔ کیونکہ سال 2018 میں چار ہزار آٹھ سو چھیانوے متفرق کرائم کے مقدمات درج ہوئے ہیں۔ جبکہ موجودہ سال 2019 میں نو ہزار چھتیس مقدمات درج ہوئے ہیں۔ متفرق کرائم میں بجلی چوری سال 2018 میں 1150 مقدمات جبکہ سال 2019 میں 2213 مقدمات درج ہوئے۔ پانی چوری کے سال 2018 میں 81 جبکہ رواں سال 187 درج ہوئے۔ غیر قانونی گیس ری فلنگ کے سال 2018 میں 617 جبکہ سال 2019 میں 1293 مقدمات درج ہوئے، تجاوزات کے سال 2018 میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا جبکہ رواں سال 1154 مقدمات درج کیے گئے، جعلی نمبر پلیٹ کے سال 2018 میں 68 جبکہ رواں سال 396 مقدمات درج کیے گئے اس کے علاوہ ماحولیات سے متعلق مقدمات، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے خلاف دیے جانے والے مقدمات، تیز رفتاری اور طرح کے دیگر مقدمات میں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ لوکل اینڈ سپیشل لاء کے مقدمات میں سال 2018 میں 764 جبکہ سال 2019 میں 1217 غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کر کے 58 کلاشکوف، 148 رائفل،244 بندوق، 62 ریوالور، 776 پسٹل اور 5333 گولیاں برآمد کی گئیں، منشیات کے 2300 مقدمات درج کر کے 44.6 کلو گرام ہیروئن، 493.6 کلو گرام چرس،4.31 کلو گرام افیون، 1.77 کلو گرام آئس، 94687 لیٹر شراب، 68 چالوبھٹی، 719.8 کلو گرام بھنگ، اور 2518863 پچیس لاکھ اٹھارہ ہزار آٹھ سو تریسٹھ روپے جواء کی ریکوری ہوئی۔ 433 قمار بازی کے مقدمات درج کیے گئے، اسی طرح پتنگ بازی، آتش بازی اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔رواں سال 15 پر کی جانے والی 117 بوگس کالز پر مقدمات درج کیے گئے۔سال 2018 میں قتل کے 97 مقدمات درج کیے گئے جبکہ سال 2019 میں قتل کے 89 مقدمات درج ہوئے جس میں سے 16 مقدمات اندھے قتل کے درج کئے گئے جن میں سے 12 مقدمات پولیس نے ٹریس کر کے چالان کیے۔

جائزہ رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...