کٹھ پتلی حکومت لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے‘ اظہر عباس چانڈیہ

  کٹھ پتلی حکومت لوگوں کو بے روزگار کررہی ہے‘ اظہر عباس چانڈیہ

  



چوک سرورشہید(سٹی رپورٹر‘نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اظہر عباس چانڈیہ کا اپنے ڈیرہ پر آئے لوگوں سے خطاب،تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی269 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار اظہر عباس چانڈیہ جو کہ اپنے ڈیرہ پر حلقہ کی عوام کے مسائل سن رہے تھے۔ نے آئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کی عوام پریشانی کا شکار ہے۔ مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا ہے۔ آئے روز بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو روز گار دینے کی بجائے موجودہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکومت بے روزگار کررہی ہے۔ ملک میں تمام کمپنیاں بند کردی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے انجینئر بے روزگار ہوچکے ہیں۔ٹیکسوں کی بھرمار کردی گئی ہے۔ عوام حیران ہے ٹیکسوں کی مد میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔اور ادھر آئی ایم ایف سے بھی دھڑا دھڑ قرضہ لیا جارہا ہے۔آخر یہ پیسہ جا کہا ں رہا ہے؟ پورے ملک میں ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں ہورہا۔ وزیر اعظم سے لیکر اس کے وزرا ء تک مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر مملکت نے چوک سرورشہید میں مسلم لیگ ن کے گرڈ اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتا ح کیا اور ہسپتال میں ڈینٹل یونٹ جو کہ مسلم لیگ ن کے دور کا منصوبہ ہے اور پہلے سے جاری ہے کا افتتا ح کرکے عوام کو بے وقوف بنایا۔ این اے 181 کی عوام ابتری کا شکار ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔ گلی محلوں میں گندے پانی کے جوہڑ بنے ہوئے ہیں۔ میگا پراجیکٹ کے دعوے کرنے والوں نے عوام کو کچھ نہ دیا۔سوئی گیس چوک سرورشہید کی عوام کا وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے۔ جوسابقہ حکومتوں کے دور میں شروع کیا گیا یہاں کے چند لوگوں کو کنکشن دے کر ٹرخا دیا گیا ہے۔عوام گیس کنکشنز کے لئے ترس رہے ہیں۔ لیکن وفاقی وزیر مملکت اس پر تو کوئی توجہ نہیں دیتے، سینکڑوں دیہات بجلی سے محروم ہیں وفاقی وزیر مملکت اس پر توجہ نہیں دیتے۔ یہاں پر اعلیٰ تعلیم کے لئے کوئی یونیورسٹی نہیں۔ یہاں کوئی کیمپس ہی منظور کروالیتے لیکن حلقہ کی عوام کے لئے کچھ نہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے کام نہیں بنے گا۔سردار اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ عوام کے تمام مسائل کا حل مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔انشاء اللہ بہت جلد ملک میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔ ہم حکومت کے تمام انتقامی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے سردار اظہر عباس چانڈیہ نے کہا کہ ایک شریف النفس سیاست دان اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کو بے گناہ پابند سلاسل کرنے سے مسلم لیگ ن کا مورال بلند ہوا اور عالمی سطح پر حکومت کی سبکی ہوئی ہے

اظہر چانڈیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر