تھوڑے دن باقی‘ بلاول جلد بڑے گھر جانیوالے ہیں‘ اسحاق خاکوانی‘ ظہور کھرل

          تھوڑے دن باقی‘ بلاول جلد بڑے گھر جانیوالے ہیں‘ اسحاق خاکوانی‘ ظہور ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ورکن صوبائی اسمبلی رائے ظہوراحمد کھرل اور مرکزی رہنما نواب اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو کو پنڈی کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہوگا کہ ان کی اور پی پی کی عوام میں کتنی مقبولیت ہے پورے پاکستان سے لوگوں کو بلاکر بھی یہ چھ سات ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھا نہیں کرسکے کیونکہ آج کے عوام اور تیس سال پہلے کے عوام میں بہت زیادہ فرق ہے آج عوام پہلے کی نسبت بہت باشعور ہیں لاشوں (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

پر سیاست کو بہت عرصہ ہوگیا اب صرف اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے جو اس جماعت کی صفرہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر بلاول صاحب تباہ حال سندھ کو ہی سنبھال لیں اور وہاں کے بھوکے ننگے اور بے روزگار صاف پانی اور علاج معالجہ سے محروم لوگوں کے لیے کچھ کرلیں تو یہی کافی ہے لیکن اس وقت ان کی سیاست ان کے آباؤ اجداد کی کرپشن سے کمائی ہوئی دولت کا تحفظ کرنے کے گرد گھومتی ہے اس وقت پیپلز پارٹی سندھ کی پوری قیادت اربوں روپے کے سکینڈلز میں ملوث ہے یہ سمجھتے ہیں کہ شور شرابہ کرکے حکومت کو زیر کر لیں گے ڈرالیں گے لیکن انہیں علم ہونا چاہئے کہ ان کے مدمقابل عمران خان ہے جو ان کے تہ خانوں میں رکھی دولت بھی نکال لائے گا بلاول بھٹو کے بھی تھوڑے دن باقی رہ گئے ہیں یہ بھی عنقریب بڑے گھر جانے والے ہیں انہیں ابھی سے ڈاکٹروں سے بیماری کے سرٹیفکیٹ بنوانا لینے چاہئیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ اٹھانی پڑے

مزید : ملتان صفحہ آخر