اداروں کے درمیان خلیج قومی مفادات کیلئے انتہائی خطرناک‘ محمود قادر لغاری

  اداروں کے درمیان خلیج قومی مفادات کیلئے انتہائی خطرناک‘ محمود قادر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالیوالا (نامہ نگار ) لغاری گروپ کے سینئر رہنما اخوند محمد حسن فاروق خان غلزئی کے چچا مرحوم ڈاکٹر نصراللہ خان غلزئی کی وفات پر سابق ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری نے عالیوالا میں فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے جھوٹ کے دلاسے دے کر بے لگام مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے منتظر عوام میں شدید اضطراب پیدا کر دیا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

اپوزیشن کے لیڈربلاوجہ جیلوں میں بند کیے جارہے ہیں اپوزیشن پارٹیوں علماء اور عوام میں نفرت اور انتشار پیدا کرکے ملک میں خانہ جنگی کرانے کے متراف ہے سی پیک بنانے والے چین سے معاشی بلاک بنانیکی سزا پوری قوم کو دی جارہی ھے تحریک انصاف حکومت نیب کواستعمال کر رہی ہے، بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کیس پر کوئی پیشرفت کیوں نہیں ہوتی، حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کروایا جارہا ہے لیکن ن لیگ عمران خان نیازی کی دھمکیوں سے نہیں جھکے گی انہوں نے کہا کہ اداروں کے مابین خلیج قومی مفادات کیلئے خطرناک ہے،عدلیہ کے خلاف مہم ناقابل قبول ہے جانبدارانہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم لیگ ن ہے اور جس ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے پر احسن اقبال کو شاباش ملنا چاہئے تھی اس موقع پر ناصر خان مستوئی خلیل الرحمن لغاری محمد عمر کھرل مہر راشد کھکھ ملک امان اللہ آرائیں صلاح الدین خان ڈوگر ملک مصطفی خان کھنڈوا سید بلال شاہ فتح محمد خان بزدار سید امتیاز حسین نقوی ایڈوکیٹ یٰسین خان لغاری بھی موجود تھے
محمود قادر