حکومت نے 50 کروڑ تک کی کرپشن قانونی قرار دیدی، امجد شعیب

  حکومت نے 50 کروڑ تک کی کرپشن قانونی قرار دیدی، امجد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 منظور کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور سنجیدہ حلقے اس کو این آر او دینے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ اس آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائیگا۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں احتساب نہیں کرتی تھیں لیکن(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

اس حکومت نے قانونی طور پر اسے ختم کردیا۔تجزیہ کار کے مطابق عمران خان نے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو قانونی بنایا دیا ہے کیونکہ نیب اس سے زیادہ کی بد عنوانی پر کارروائی کرے گا۔امجد شعیب نے کہا کہ نیب کے اختیارات بھی محدود کر دیے گئے ہیں تو آپ کس طرح احتساب کریں گے۔
امجد شعیب