بہاولپور‘ ناقص کارکردگی‘ متعدد تفتیشی افسروں کو سزائیں‘ شوکاز نوٹس

بہاولپور‘ ناقص کارکردگی‘ متعدد تفتیشی افسروں کو سزائیں‘ شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن نے ڈی پی اوآفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ پراسیکیویشن برانچ بہاول پور کی طرف سے بھجوائی گئیں ناقص تفتیش کی رپورٹس پر ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ جس میں ضلع بھر کے ناقص کاکردگی کے حامل تفتیشی افسران پیش ہوئے۔اردل روم میں دوران تفتیش ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کرنے پرمحمدیوسف ASI کو 01 سال پرموشن بین کی سزا،خالد رزاق SIکو01 سال سروس ضبطگی کی سزا،محمداکمل 1330/Bکو 02سال کی انکریمنٹ اسٹاپیج کی سزا،سردار محمدSI کو ایک درجہ تنخواہ میں تنزلی کی سزا،44 تفتیشی افسران کو سنشورکی سزاسنائی اورمتعد د تفتیشی افسران کے جواب پر مطمعن ہوکر ان کے شوکاز فائل کردیئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں احتساب کے مضبوط نظام سے انصاف کا بول بالا ہوتا ہے۔نااہلی،سستی اور ناقص تفتیش پر کو ئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس میں صرف محنتی اور پروفیشنل افسران کے لیے جگہ ہے۔ تمام یکسوئی مقدمات کے حوالے سے چالان جلدازجلد مکمل کرکے عدالت ہائے کو بھجوائیں۔کسی بھی تفتیشی افسرکے پاس کوئی بھی پینڈنگ کیسسز نہیں ہونے چاہیے۔کسی بھی قسم کی کوئی سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ایساکرنے والے کے خلا ف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد مقدمات میں میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے کسی بے گناہ کو سزا سے بچانا اورمقدمات میں ملوث صیح گنہگارملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔
نوٹس