لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جائیدادیں دیگر محکموں سے واپس لینے کی تیاریاں

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جائیدادیں دیگر محکموں سے واپس لینے کی ...

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جائیدادیں دیگر محکموں سے واپس لینے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایجوکشن، صحت سمیت دیگر محکموں کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد بارضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ تمام محکموں سے اپنی جائیدادیں واپس لی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر