ناجائز منافع خوروں کیخلاف”قیمت پنجاب ایپ“ متعارف

  ناجائز منافع خوروں کیخلاف”قیمت پنجاب ایپ“ متعارف

  



سرگودہا(این این آئی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف قیمت پنجاب ایب (موبائل فون سروس) متعارف کروادی ہے اب کوئی بھی شخص سرگودہا کے جس علاقے میں رہتا ہو وہ اپنے موبائل فون پر قیمت پنجاب ایب ڈاو ن(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

لوڈ کر کے ایسے منافع خوروں کی گھر بیٹھے نشاندہی کر سکتے ہیں اور شکایات کرنے والے افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قیمت پنجاب ایب پر اب تک موصول ہونے والی درجنوں شکایات پر دو گھنٹے کے اندر کارروائی کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کیاجاتا ہے او ر ایسے منافع خوروں کو جرمانے بھی کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے موبائل فون پر قیمت پنجاب ایب ضرور ڈاون لوڈ کریں اور گھر بیٹھے ایب کے ذریعے اشیائے خوردونوش کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں کی تصدیق‘ اضافی قیمت کی وصولی یا نامناسب رویہ اختیار کرنے والے دکانداروں کی شکایت درج کروائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی پڑھے لکھے موبائل فون استعمال کرنے والے افراد ایب کا انگریزی اور اردومیں استعمال کر سکتے ہیں۔ایب پر قیمتوں کے جائزہ کیلئے اشیائے خوردونوش‘ پھل او رسبزیوں کی قیمتوں کے علاوہ شکایت کے اندراج کیلئے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں۔

قیمت پنجاب ایپ

مزید : ملتان صفحہ آخر