ملتان میں ڈاکو راج‘ روزانہ لاکھوں کی وارداتیں‘ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان 

ملتان میں ڈاکو راج‘ روزانہ لاکھوں کی وارداتیں‘ پولیس کارکردگی پر سوالیہ ...

  



 ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے   علاقے میں بکر منڈی کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے سجاد  سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ساجد کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے سجاد کو نشتر ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے  سیتل ماڑی پولیس کے  علاقے میں ظہیر احمد سے تین ڈاکوؤں نے  12 ہزار روپے اور ایک موبائل فون ، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں بلال سے دس(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

 ہزار روپے، محمد فیصل سے  60 ہزار روپے چھین لئے بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں ادریس سے موبائل فون اور کلیم اختر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا  دولت گیٹ پولیس کے  علاقے سے مرتضی کا موبائل فون چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد ذیشان کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد ثاقب کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کے دو عدد موٹرسائیکل، محمد نادر اور دیگر افراد کے  16 عدد موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے بستی ملوک پولیس کے علاقے سے عابد حسین کا موٹرسائیکل چور ی کر لیا گیا

وارداتیں 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...