صوبہ بھر میں ون ویلنگ‘ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں پر سائرن‘ ہوٹرز نصب کرنے پر پابندی 

صوبہ بھر میں ون ویلنگ‘ گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں پر سائرن‘ ہوٹرز نصب کرنے پر ...

  



 رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ون ویلنگ، موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پریشر ہارن، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سائرن و ہوٹرز نصب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈی سیزکو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ون ویلنگ کرنے اور موٹر گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر پریشر ہارن، سائرن و ہوٹر لگانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں۔ علاوہ ازیں کالے شیشوں اور بغیر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

 نمبر پلیٹ یا غیر نمونہ پلیٹس آویزا ں کرنے والی گاڑیوں، ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔حکومتی احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔ 

پابندی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...