وطن عزیز کی سلامتی‘ استحکام کیلئے قوم  کااتحاد ضروری‘ ذوالفقار علی خان کھوسہ 

      وطن عزیز کی سلامتی‘ استحکام کیلئے قوم  کااتحاد ضروری‘ ذوالفقار علی ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ہماری ملکی سیاست کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ وہ اصولوں سے خالی رہی ہے یہاں اتحاد صرف مفادات کی بناء پر بنتے ٹوٹتے ہیں ان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کے دوران کیا سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہماری سیاست یک رنگی کی بجائے دو رنگی اخلاص کی بجائے نفاق اور یکسوئی کی بجائے دو عملی اس کی پہچان بن گئی ہے یہی نفاق وطن عزیز پاکستان کو دولخت کرنے کا سبب بنا ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن فرائض کی ادائیگی میں حق ادا نہیں کرتے پاکستان ہمار ی چھت ہے ہماری عزت، ہمارا وقار، ہماری آزادی اور تحفظ پاکستان کی وجہ سے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کو قربان کر کے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک قوم بن جائیں کہ اسی میں ہماری بقاء اور عزت ہے۔

خان کھوسہ 

مزید : ملتان صفحہ آخر