ائیر یونیورسٹی‘ عہدیداروں کی تقریب حلف  برادری‘ ادارے کو اپنے تمام گریجوایٹس  پر فخر‘اے وی ایم (ر) فائز امیر کا خطاب 

ائیر یونیورسٹی‘ عہدیداروں کی تقریب حلف  برادری‘ ادارے کو اپنے تمام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(پ ر)  ایئریونیورسٹی کے وائس چانسلر اے وی ایم (ر)فائز امیر نے کہا ہے کہ قابل طلباء و طالبات کسی بھی تعلیمی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)


 ادارے کا کل سرمایہ ہوتے ہیں، ایئر یونیورسٹی کو اپنے ان تمام گریجوئٹس پر فخر ہے جو قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ایئرالومنائی ہوم کمنگ ری یونین کی تقریب کے موقع پر کیا، رواں برس کی سالانہ تقریب کی نمایاں خصوصیت ایئر الومنائی نیٹ ورک کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں حلف برداری کا اہتمام تھا۔ ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیئرمین ایئرالومنائی نیٹ ورک فائز امیر نے نومنتخب عہدے داران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئرالومنائی نیٹ ورک کے قیام کا بنیادی مقصد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے مابین نالج شیئرنگ، پروفیشنل نیٹ ورکنگ اور کیریئر بلڈنگ کیلئے بہترین مواقع تلاش کرنا ہے،ایئر یونیورسٹی اور انڈسٹری سے مستحکم پیشہ ورانہ روابط کا فروغ بھی ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے نومنتخب کابینہ اراکین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کیلئے فرض شناسی اور ایمانداری سے جدوجہد کرنے کی بھی تلقین کی۔
فائز امیر