مہنگائی سے کاروبار متاثر‘ حکومت حالات دیکھ کر ریلیف دے‘ تاجر برادری 

مہنگائی سے کاروبار متاثر‘ حکومت حالات دیکھ کر ریلیف دے‘ تاجر برادری 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان تاجر اتحاد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں تین ماہ توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین چودہری محمد حنیف کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس اور نامساعد کاروباری حالا ت کے باعث تاجر شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور ملک میں آسمان کو چھوتی  مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید میں کمی ا?ئی ہے جس کے باعث مقامی سطح(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

 پر کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں،جس کیلئے حکومت تاجروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 3ماہ کی توسیع کرے اور مہنگائی میں کمی کے لئے فوری طورپر اقدامات اٹھائیں جائیں۔

تاجر برادری 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...