سردار خرم سہیل لغاری کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس جتوئی کا دورہ 

سردار خرم سہیل لغاری کا ڈپٹی ایجوکیشن آفس جتوئی کا دورہ 

  



میرہزارخان (نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے خوراک سردار خرم سہیل خان لغاری نے ڈپٹی ایجوکیشن آفس تحصیل جتوئی کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نعیم اکبر خان لغاری کو جتوئی کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی اور بہترین کارکردگی پر ان ک تعریف بھی  کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت نے تعلیم  پر بھر پور توجہ دی رہی ہے اور اس معاملے پر ہمارے وزیر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

 تعلیم نے سولہ مہینوں میں سولہ فیصلے ایسے کیے ہیں جس سے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کو عزت بخشی اور تعلیم جیسے پاکیزہ محکمہ سے رشوت اور سفارش جیسی لعنتوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔کیونکہ اس سے پہلے استاد کو اپنے جائز کام کرانے کیلیے بھی رشوت اور سفارش کا سہارا لینا پڑتا تھا اور در درکی ٹھوکریں الگ سے کھانا پڑتی تھیں۔اب استاد کے چھٹی سے لیکر تبادلے تک تمام کام آن لائن ہو گئے ہیں گھر بیٹھے چھٹی اور گھر بیٹھے تبادلہ کے آرڈر مل جاتے ہیں۔کیونکہ جو معاشرہ اپنے استاد کے مقام و مرتبہ کا خیال کرتا ہے اور اس کی عزت و تکریم کرتا ہے وہی معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نعیم اکبر خان لغاری نے کہا کہ انشاء اللہ حکومت کے ویڑن کو مدنظر رکھ کر کام کر رہے ہیں اساتذہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی عزت وتکریم ہم سب پر واجب ہے۔آج ہم جس مقام پر انہی اساتذہ کی ہی وجہ سے ہیں۔اس موقع پر الطاف احمد خان لغاری بھی ان کے ہمراہ تھے

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر