سی ٹی ڈی ملتان، کالعدم تنظیموں سے رابطے، سہولت کاری، 16افراد کیخلاف شکنجہ تیار، اثاثت منجمد

سی ٹی ڈی ملتان، کالعدم تنظیموں سے رابطے، سہولت کاری، 16افراد کیخلاف شکنجہ ...

  



ملتان (وقائع نگار) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ملتان  (سی ٹی ڈی) کالعدم تنظیموں سے تعلق، رابطے رکھنے اور سہولت کاری میں ملوث ضلع ملتان کے16کے رہائشی  افراد کے اثاثے منجمدکرنے بارے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔جاری مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر کاؤنٹر ٹریرازم(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 ڈیپارٹمنٹ ملتان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھیجوائے گئے مراسلہ نمبری 3498\ctd\do\mtn میں اینٹی ٹریرازیم ایکٹ سال 1997 کی سیکشن 11-EE اور 11-o کے تحت ملتان کے رہائشی ایسے 16 افراد جو کہ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں۔یا انکے سہولت کار ہیں۔کہ اثاثے فوری طور پر منجمند کرنے کی درخواست کی ہے۔اثاثے منجمد کیئے جانے والوں میں محلہ دین پورہ سمیجہ سیکم نمبر دو کے انجینئر محمد اشفاق۔نیو ہاؤسنگ سکیم  شجاع آباد ملتان  کے قاری محمد عارف۔پیر اللہ روڈ جلال پور پیر والا کے سیف الرحمن۔دولت گیٹ کے انور۔ پل پٹھان والا کے عارف سعید۔چوک کمہاراں والا کے خلیل احمد اسد۔پیپلز کالونی ملتان کے محمد شریف۔موضع واہی گھور جلال پور پیر والا کے طیب۔کنڈا رحیم بخش شجاع آباد کے ابوبکر صدیق۔محلہ مغل پورہ کھاد فیکٹری کے محمد افضل۔ سیتل ماڑی کے عبدالحمید۔احمد آباد کے مسعود یامین۔گلفشاں کالونی کے سلمان احمد۔شرہف پورہ کے محمد اشرف۔معصوم شاہ روڈ کے محمد رشید احمد۔بستی کوتوال چوک قذافی کے ضیاء اللہ کے نام شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...