اکبر روڈ الیکشن‘ ادریس بٹ صدر‘ رضوان اقبال جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبرروڈکے الیکشن میں پھول گروپ نے عقاب گروپ کو پچھاڑ دیا۔انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبرروڈکے الیکشن برائیسال2020-21ء ہوئے جس میں عقاب گروپ اور پھول گروپ کا مقابلہ ہوا۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن میں کل 371ووٹوں میں سے369تاجروں نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 3ووٹ مسترد ہوئے۔الیکشن کے اختتام پر نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق عقاب گروپ نے 172ووٹ حاصل کئے۔جبکہ انجمن(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبررود پھول گروپ کے صدر ادریس بٹ نے 194ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔اس طرح پھول گروپ نے 22ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔جنرل سیکرٹری شیخ رضوان اقبال،سینئر نائب صدر حاجی محمد نعیم،نائب صدر مخدوم اویس ارشد،ایڈیشن سیکرٹری محمد جاویدمغل،فنانس سیکرٹری محمد رمضان،انفارمیشن سیکرٹری محمد رفیق بھٹہ منتخب ہوئے۔ادھر انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبررود کے الیکشن 2020-21میں ٹوٹل ووٹ371کاسٹ کرے عقاب گروپ نے 172ووٹ حاصل کئے۔جبکہ انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبررود پھول گروپ کے صدر ادریس بٹ نے 194ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔پھول گروپ نے 22ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔جنرل سیکرٹری شیخ رضوان اقبال۔سینئر نائب صدر حاجی محمد نعیم۔نائب صدر مخدوم اویس ارشد۔ایڈیشن سیکرٹری محمد جاویدمغل۔فنانس سیکرٹری محمد رمضان۔انفرمیشن سیکرٹری محمد رفیق بھٹہ منتخب ہوئے۔
صدر