کراچی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے،سعید غنی

  کراچی کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں گے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی سربرارہ و قائد چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم شیخ محمد فیروز نے کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

اطلاعات و لیبر سعید غنی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اور پاکستان اور بالخصوص اندرون سندھ اورشہری سندھ میں بسنے والے لاکھوں محب وطن بنگلہ زبان بولنے والے سندھی عوام کی درپیش مسائل کے حل کے بارے میں بات چیت کی۔اور صوبائی وزیر کو بنگالیوں کو ضروریات زندگی کے تمام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اور اس موقع پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کی کہ بنگلہ زبان بولنے والے سندھی محب وطن پاکستانی ہے ان تمام تر مشکلات و پریشانیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی حل کریگی۔ ان مسائل ترجیحی بنیادوں میں حل کیا جائے گا۔ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔کراچی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے۔
سعید غنی