ہارٹ اٹیک سے چوکیدار کی موت‘ پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی‘ لاش ورثا کے حوالے

  ہارٹ اٹیک سے چوکیدار کی موت‘ پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی‘ لاش ورثا کے حوالے

  



ملتان(وقائع نگار)پولیس شاہ رکن عالم کے علاقے میں واقع زمیندار کے گھر سے چوکیدار کی لاش ملنے کا واقعہ کے بعدپوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے جبکہ ورثائکی جانب سے عدالت میں پیش ہو کر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

بیان دیا گیا ہے ان کے بزرگ کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے وہ کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتے جس پر لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے جو کہ اسے لے کر مظفر گڑھ روانہ ہو گئے ہیں جے بلاک میں واقع زمیندار اللہ وسایا کے گھر سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی تھی۔واضح رہے پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد امجد جے بلاک میں اللہ وسایا کی کوٹھی پر چوکیدار تھا۔اللہ وسایا گھر آیا تو اسے کی لاش ملی پولس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں اور لاش کو نشتر پوسٹ مارٹم ہاؤس میں منتقل کر دی تھی جس کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...