کالے یرقان سے متاثر خاتون سے دو افراد جاں بحق‘ 7زیر علاج‘ علاقے میں صورتحال سنگین

  کالے یرقان سے متاثر خاتون سے دو افراد جاں بحق‘ 7زیر علاج‘ علاقے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا عمررسیدہ خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے‘۔ تفصیل کے مطابق بستی سیانے کی رہائشی 75سالہ عمررسیدہ عاشو مائی اور اوباڑو کارہائشی34سالہ محمد رفیق کو کالے یرقان میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عاشو مائی اور محمد رفیق جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ7متاثرین جن میں صادق آباد کی رہائشی 41سالہ نسیم بی بی‘ جناح پارک کی45سالہ نصرت پروین‘ صادق آباد کی55سالہ جمیلہ بی بی‘ خان بیلہ کی70سالہ حمیداں بی بی‘ جناح پارک کا 35سالہ محمدشفیق‘ ڈہرکی کا80سالہ الہیٰ بخش اور اوباڑوکارہائشی34سالہ محمد رفیق شامل ہیں۔ ان افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کالے یرقان