جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسنگ پرسنز کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسنگ پرسنز کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسنگ پرسنز کے زیراہتمام پانچ ماہ سے لاپتہ یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں گذشتہ روز پریس کلب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، حکومت سے فی الفور یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا یافث نوید ہاشمی کے برادر قارب نوید اور دیگر اہلخانہ نے بھی اس موقع پر شرکت کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، قارب نوید، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد شہریار، علامہ قاضی نادر حسین علوی، وجاہت علی مرزا، غلام اصغر انصاری، عقید مہدی نے کی اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی ودیگر رہنماؤں قارب نوید، محمد شہریارنے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ سے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے کے باعث ان کے اہلخانہ یافث نوید کی بازیابی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن کہیں سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اپنے ہی علاقہ ملتان سے تعلق رکھنے والے یافث نوید ہاشمی کی فی الفور بازیابی کو یقینی بنائیں ایسا نہ ہو کہ متاثرہ کا خاندان خود سوزیوں پر مجبور ہو جائے۔

احتجاجی مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر