رحیم یار خان‘ مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

      رحیم یار خان‘ مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے بچی سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے‘ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ خان بیلہ کی رہائشی 10 سالہ کمسن بشریٰ بی بی جو کہ سڑک کنارے جارہی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے روند ڈالا جس کے نتیجہ مین وہ شدید زخمی ہوگئی‘ جبکہ دوسراحادثہ تحصیل صادق آباد کے رہائشی25سالہ نوجوان موج(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

علی کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکلوں کے ہولناک تصادم میں شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود کمسن بشری بی بی اورموج علی جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے68افراد جن میں لیاقت پور کا26سالہ محمد وقاص‘ ظاہرپیر کا18سالہ عبدالرحیم‘ قذافی کالونی کی50سالہ تیزر مائی‘ نوریوالی کی 30سالہ نازیہ بی بی‘ صادق آباد کا17سالہ شعیب احمد‘ 18سالہ شاہ جہاں‘ 26سالہ کاشف علی‘ یوسف کالونی کا25سالہ محمد علی‘ دولت پور کی 40 سالہ امیر مائی‘ کشمور کا16سالہ اعجازاحمد‘ نیازی کالونی کی 45سالہ بشریٰ بی بی‘ گلشن ناصر کی20سالہ ثناء اکرم اور ڈیرہ بگٹی کارہائشی50سالہ نورخان وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر