ایغار سے مسلمانوں کے متعلق تشویشناک خبریں آرہی ہیں، مفتی تقی عثمانی

ایغار سے مسلمانوں کے متعلق تشویشناک خبریں آرہی ہیں، مفتی تقی عثمانی

  



اسلام آباد (این این آئی)مذہبی سکالر،معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے کہاہے کہ چین کے ایغور مسلمانوں بارے تشویشناک خبریں آرہی ہیں،حکومت پاکستان چین میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کر کے مسلمانوں کوانصاف دلائے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتی محمد تقی عثمانی نے کہاکہ چین کے ایغورمسلمانوں کے بارے میں تشویشناک خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

پاکستان کا فرض ہے کہ وہ انکی تحقیق کرے اور چین میں اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرکے مسلمانوں کو انصاف دلائے۔ انہوں نے کہاکہ حدیث میں ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ کسی مسلمان کو بے یارومددگار نہیں چھوڑتا۔ دریں اثناء مولانا زاہدالراشدی نے کہاکہ چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ میں وہاں مسلمانوں کے ساتھ معاملات بہت پریشان کن اور اضطراب انگیز ہیں کہ وہ ریاستی جبر کا شکار ہیں، انہیں مذہبی آزادی بلکہ شہری آزادیاں بھی حاصل نہیں ہیں۔

مفتی تقی عثمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر