ملک کے ائیر پورٹس پر رواں سال 65 طیاروں سے پرندے ٹکرائے

ملک کے ائیر پورٹس پر رواں سال 65 طیاروں سے پرندے ٹکرائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آن لائن)پشاور سمیت ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر رواں سال کے دوران65 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو ئے جس سے سب سے زیادہ پی آئی اے کے طیارے متاثر ہو ئے ائیر پورٹس کی اطراف پر صفائی کی صورتحال کی ناقص انتظامات، گندگی پر منڈلانے جانے والے پرندوں جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنی، ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کے طیاروں کو نقصان پہنچا سب سے زیادہ واقعات (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

رپورٹ کے مطابق لاہور اور کراچی ائیر پورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے پیش آئے رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پی آئی اے کے 65سے زائد طیاروں کے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہو ئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کے 18طیارے بری طور پر متاثر ہو ئے متاثر ہ طیاروں میں بوئنگ 777اور ائیر بس 230شامل ہیں پشاور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی تین پروازوں، نجی ائیر لائن کی دو پروازوں، کراچی ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے 30طیاروں، لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے 24طیاروں، سکھر ائیر پورٹ پر 2،تربت پر 1، اسلام آباد ائیر پورٹ پر 6اور کوئٹہ ائیر پورٹ پر 3واقعات پرندوں کے ٹکرانے کے ہو ئے۔
پرندے ٹکرائے