ڈیرہ سرکل‘ اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن‘ مافیا سے 241کنال سرکاری اراضی واپس
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): سرکاری اراضی کی حفاظت کر نا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ناجائز قابضین سے سرکار کی اراضی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
کو وا گزار کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک عبد المجید آرائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ ڈتہ،یار محمد،محمد اعظم،حق نواز وغیرہ نے ڈگر چٹ میں سرکاری اراضی 241کنال 16مرلے پر ناجائز قبضہ عرصہ دراز سے کر رکھا تھا جن کے خلاف ریونیو عملہ اور ریڈر محمد ناصر کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے زمین پر ہل چلا کر ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ 241کنا ل 16مرلے مالیتی 5443100روپے واگزار کرا کر ریو نیو عملہ کے حوالے کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کرانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ایسے عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے گا.
واپس