غزہ میں جاری ہفتہ وار احتجاجی تحریک کا شیڈول تبدیل

غزہ میں جاری ہفتہ وار احتجاجی تحریک کا شیڈول تبدیل

  



غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی  پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک نے ہفتہ وار مظاہروں کا ایک نیا شیڈول جاری کیا ہے جب کہ ہر جمعہ کو ہونے والے مظاہرے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ہزاروں فلسطینی مظاہرین گذشتہ پونے دو سال سے اسرائیل کی غزہ کی پٹی کی ناکا بندی، فلسطینی مہاجرین کے حق واپسی اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف یہ مظاہرے کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ”حق واپیسی کے لیے تحریک“ کی منتظم کمیٹی کی انتظامیہ نے غزہ  میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کہ جمعہ کو اسرائیل کے خلاف رواں سال کا آخری مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کے بعد 30 مارچ 2020ء تک احتجاجی مظاہرے معطل رہیں گے۔ اس کے بعد ہرقومی دن یا اہم ایام پر غزہ میں حق واپسی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔منتظمین کا کہنا تھا مارچ میں بحالی کے بعد مظاہرے ہفت وار کے بجائے ماہانہ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔انھوں نے مظاہروں کو معطل کرنے کے فیصلے کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی ہے لیکن حالیہ مہینوں کے دوران میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے شرکاء کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...