یوروگوائے میں کئی ٹن کوکین پکڑی گئی، مالیت ایک بلین یورو سے زائد

یوروگوائے میں کئی ٹن کوکین پکڑی گئی، مالیت ایک بلین یورو سے زائد

  



ٹوگو(این این آئی)جنوبی امریکی ملک یوروگوائے کی ایک بندرگاہ سے حکام نے ریکارڈ مقدار میں کوکین برآمد کر لی ہے۔ مغربی افریقی ملک ٹوگو بھیجی جانے والی اس کوکین کا وزن چار اعشاریہ چار ٹن اور مالیت تقریبا ایک بلین یورو بتائی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی حکام نے بتایاکہ یہ کوکین ایک ایسے بحری جہاز پر لدی ہوئی تھی، جس کے ذریعے سویا کا آٹا مغربی افریقی ملک ٹوگو بھجوایا جا رہا تھا۔ جس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اس جہاز سے یہ کوکین برآمد کی، اس وقت یہ جہاز مونٹی ویڈیو کی بندرگاہ میں لنگر انداز تھا۔ یوروگوائے گزشتہ کافی عرصے سے جنوبی امریکا سے منشیات کی افریقہ اور یورپ کو اسمگلنگ کا ایک بڑا مرکز بن چکا ہے۔یوروگوائے کی بحریہ اور کسٹمز حکام نے بتایا کہ یہ منشیات اس بحری جہاز میں ہزاروں پیکٹوں کی صورت میں چھپائی گئی تھیں اور حکام کو شک اس وقت پڑا جب اس کارگو شپ کے مختلف کنٹینرز کی اسکیننگ کے دوران ماہرین کو محسوس ہوا کہ ان میں سویا کے آٹے کے پیکٹوں کے نیچے کچھ اور بھی چھپایا گیا تھا۔یہ تقریبا ساڑھے چار ٹن کوکین صرف ایک کنٹینر سے برآمد ہوئی۔ جہاز کے باقی تین کنٹینرز کھول کر ان کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اگر ان میں سے بھی کوکین برآمد ہوئی، تو ان منشیات کا مجموعی وزن 15 ٹن تک ہو سکتا ہے۔اس کارروائی کے بعد یوروگوائے کی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ کوکین یوروگوائے میں آج تک برآمد کی جانے والی اس نشہ آور مادے کی سب سے بڑی مقدار ہے

مزید : عالمی منظر


loading...