یمن میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ،9افراد ہلاک،درجنوں زخمی

یمن میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ،9افراد ہلاک،درجنوں زخمی

  



دہلیہ (آئی این پی)یمن کے جنوبی شہر ال دہلیہ میں فوج کی گریجویشن پریڈ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔یمن کی سیکیورٹی بیلٹ فورسز نے ٹوئٹ میں حملے اور 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔سیکیورٹی بیلٹ فورسز جنوبی یمن علیحدگی پسندں کے محاذ کا حصہ ہیں اور حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں انہیں متحدہ عرب امارات کی مکمل حمایت حاصل ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔خلیجی ادارے العربیہ کے مطابق دھماکا حوثی باغیوں کے میزائل سے ہوا اور دھماکے کی جگہ سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے تین اراکین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ذرائع نے افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر