امریکہ،دھند کے باعث طیارہ حادثے میں تباہ،5افراد ہلاک، 1زخمی
لوسیانہ(آئی این پی)امریکہ کی ریاست لوسیانہ سے منسلک علاقے لافائٹے میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔موصول معلومات کے مطابق ڈبل موٹر والا چھوٹا طیارہ لافائٹے ائیر پورٹ سے اڑا اور 1.6 کلومیٹر کی مسافت پر ایک پوسٹ آفس کی عمارت سے ملحقہ آٹو پارک پر گر کر تباہ ہو گیا۔لافائٹے پولیس کے مطابق طیارے میں 3 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم سمیت 6 افراد سوار تھے۔عینی شاہدوں کے مطابق ائیر پورٹ سے پرواز لینے سے مختصر مدت کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اطراف کی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گر گیا۔حادثے کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔