کراچی میں قانون کی کھلی خلاف ورزی  خواتین بھی منشیات بیچنے لگیں 

کراچی میں قانون کی کھلی خلاف ورزی  خواتین بھی منشیات بیچنے لگیں 

  



کراچی(این این آئی)کراچی میں خواتین کا منشیات فروشی کا منظم دھندا، پولیس کی ناک کے نیچے منشیات بیچی جانے لگیں، فوٹیجز منظرعام پر آگئی۔کراچی کے علاقے ملیر سٹی اور غریب آباد میں کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہے۔ منظرعام پرآنے والی فوٹیجز میں لوگوں کو لائنوں میں لگے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیجز میں منشیات فروش خواتین نے لائنیں لگے افراد سے پیسے بھی وصول کیے۔ منشیات کے عادی شخص کو سرغنہ خاتون دھکا بھی دے رہی ہیں۔ سندھ کابینہ کا اجلاس ہو یا پھر کراچی پولیس چیف کی ہدایتیں، اسکے باوجود بھی کھلے عام منشیات فروشی کا دھندا کرنا پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔

خواتین منشیات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر