بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، راحیلہ حمید درانی 

 بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں، راحیلہ حمید درانی 

  



کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنماسابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبے میں بھی بلوچستان کی خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، حکومتی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود سرپرستی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ فائنل مقابلوں کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کوئٹہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کے اوپن اورانڈر 18کے فائنل مقابلے اتوار کو کوئٹہ میں منعقد ہوئے جس میں ہزارہ بیڈ منٹن اکیڈیمی کی ثروت فاطمہ نے آغا بیڈ منٹن کلب منصورہ کو شکست دیکر فائنل جیت لیا اور اوپن میں آغا بیڈ منٹن کلب کی سحربتول نے سومیہ طارق کو ہراکر فائنل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی نے خواتین کھلاڑیوں اور آفیشل کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا آدھا حصہ ہیں بلوچستان کی خواتین ہر شعبے میں آگے آرہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں بیڈ منٹن سمیت دیگر تمام کھیلوں میں بلوچستان کے پاس باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجودہیں جن کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی ہو تو وہ قومی اور بین الاقوامی لیول پر ملک اور صوبے کا نام روشن کرسکتی ہیں ا س موقع پر انہوں نے ونر اور رنر کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور اسناد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی اس موقع پر کوئٹہ ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے معزز مہمان کو خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

راحیلہ حمید درانی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...