قازقستان میں حادثے کا شکار طیارے میں شیر خواربچہ معجزانہ طور پر محفوظ  ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

قازقستان میں حادثے کا شکار طیارے میں شیر خواربچہ معجزانہ طور پر محفوظ ...

  



نورسلطان(این این آئی) قازقستان میں حادثے کا شکار طیارے میں شیر خواربچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا،عرب ٹی وی کے مطابق طیارے کے حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے اس کے ملبے سے ایک شیرخوار کو نکالا۔ کم سن بچے کو طیارے سے نکالے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہے۔ ایک ریسکیو اہلکار بچے کو ملبے سے نکال کر تیزی کیساتھ ایمبولینس کی جانب لے جا رہا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کی صحت کیسی ہے تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ بچہ اس المناک حادثے میں معجزانہ طورپر بچ گیا ہے۔

شیر خوار

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...