نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ آفس کی فوری سماعت سے معذرت

نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ آفس کی ...
نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ آفس کی فوری سماعت سے معذرت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،لاہورہائیکورٹ آفس نے درخواست پرفوری سماعت سے معذرت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس آئین اور قانون کے منافی ہے، آرڈیننس سے کرپشن کیسوں میں نیب کی تفتیش کا اختیار ختم کیا گیا، نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے کرپشن کو فروغ ملے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دیا جائے، ہائیکورٹ آفس نے اعتراض میں کہاہے کہ درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی،موسم سرماکی تعطیلات کے بعدسماعت کی جاسکے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...