نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، کون کون شامل ہے؟

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، کون ...
نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، کون کون شامل ہے؟

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد متاثرہ افراد نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ایشین ڈویلپرز کرپشن کیس میں گرفتاریاسرحیات اور محمدالیاس نے درخواست ضمانت دائرکردی،درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ درخواست گزاروں کے کمپنی میں صرف 25 فیصد شیئرز ہیں، یاسر حیات کی عمر 41 جبکہ محمد الیاس کی عمر 52 سال ہے،ملزمان بلڈ پریشر اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ نیب نے بے بنیادالزمات لگاکرگرفتارکرلیا،درخواست گزاراچھی شہرت کے مالک ہیں،نیب نے محض ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کاالزام لگاکرگرفتارکیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزاروں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور