گزشتہ سال سے حکومت نے ایف آئی اے اور نیب کو میرے پیچھے لگا رکھاتھا،راناثنااللہ

گزشتہ سال سے حکومت نے ایف آئی اے اور نیب کو میرے پیچھے لگا ...
گزشتہ سال سے حکومت نے ایف آئی اے اور نیب کو میرے پیچھے لگا رکھاتھا،راناثنااللہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ سال سے حکومت نے ایف آئی اے اور نیب کو میرے پیچھے لگا رکھاتھا،ان محکموں کو ٹاسک دیا گیاکہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی چیز نکالی جائے۔

نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں فیصل آباد میں جتنے میگاپروجیکٹ ہوئے ان سب پر تحقیقات کی گئیں، ان کو میرے بنوائے ہوئے منصوبوں سے کوئی کرپشن نہیں ملی ،منشیات کاکیس ڈالنا آسان تھا،ہیروئن ان کے پاس ہوتی ہے اور گواہ ان کے اپنے تھے ،انہوںنے کہا کہ حکومت نے اے این ایف کے ذریعے سیاسی انتقام کا حربہ آزمایاجو بدترین تھا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ 60 سال پہلے چودھری ظہوررالٰہی پر بھینس چوری کا پرچہ ہواتھا،حکومتی وزراءکہتے رہے کہ رانا ثنااللہ کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا،کہاگیا نیٹ ورک ہے جو افغانستان سے فیصل آباد،لاہوراور پھر پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، اس نیٹ ورک کاکوئی ایک بندہ ہی سامنے لے آئیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور